ڈہرکی: پولیس اور اغوا کاروں کے مابین مقابلہ، مغوی بازیاب  

  ڈہرکی: پولیس اور اغوا کاروں کے مابین مقابلہ، مغوی بازیاب  

  

  ڈہرکی(نامہ نگار) پولیس اور اغواکاروں کے ساتھ مبینہ مقابلہ کے بعد 1مغوی بازیاب کرا لیا ضلعی  پولیس ترجمان کی جاری کردہ پریس ریلیز کیمطابق  تھانہ خانپور مہر کی حد خانپور مہر محلہ چھتن مہر کا رہائشی بلاول ولد خان محمد مہر نسوانی آواز پر عورت سے دوستی کے چکر میں گیا تھا جس کے گم ہونے کی اطلاع بلاول مہر کے بیٹے نے مورخہ 5جون کو رات کو 11بجے تھانہ ڈہرکی کیقریبی علاقہ خانپور مہر پر دی پولیس نے ان کی بازیابی کے لئے کچہ میں مسلسل آپریشن/کوشش جاری رکھی(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 ہوئیں تھیں جوکہ گزشتہ شب  ایس۔ایچ۔او کچو بنڈی ون سب انسپکٹر علی بیگ بجارانی اپنے عملہ کے ہمراہ   معمول کے گشت پرتھے کہ انکوخفیہ  اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکو ایک مغوی کو نزد تلائی میر بحر پتن سے کسی دوسری جگہہ شفٹ کرنے جا رہے ہیں۔ ایس۔ایچ او فوراً اپنی نفری کے ہمراہ نشاندہی والی جگہہ پر پہنچے تو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہو گیا مقابلہ کے بعد پولیس نے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ ڈاکوفرارہونیمیں کامیاب ہوگ? پولیس کیمطابق فرارہونیوالیاغوااکارڈاکو?ں میں  میراں بخش عرف میری جاگیرانی سرور جاگیرانی اورایک نا معلوم شامل ہیں ایس۔جبکہ ایس ایچ۔او  مغوی کو بحفاظت اپنے ساتھ تھانہ پر لے آیا  اورضروری  قانونی کارروائی کرنے  کے بعد  ورثاء  کے حوالے کردیا گیا ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے  پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے جس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ایس۔ایس۔پی گھوٹکی  عمر طفیل کی جانب سے ایس۔ایچ۔او کچو بنڈی ون سب انسپکٹر علی بیگ بجارانی اور اسکی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے  کا اعلان کیا ہے۔

بازیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -