کسٹم کا چھاپہ،گودام سے ایک لاکھ 80ہزار لیٹر ڈیزل برآمد
ملتان (نیوز رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان کی خصوصی ٹیم کا کامیاب چھاپہ۔ بہاولپورروڈ پر بستی ملوک میں تیل کے گودام پر چھاپہ مارکر ایک لاکھ 80ہزار لیٹر سمگل شدہ ڈیزل قبضہ میں لے لیا۔ مزید کاروائی شروع کردی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرا نٹیلی جنس کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رضا نے سپریٹنڈنٹ مبین اختر، سینئر انسپکٹر حافظ یونس اور ظفر اقبال پر مشتمل ٹیم نے بہاولپورروڈ بستی ملوک کے قریب تیل ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں ایک لاکھ80ہزار لیٹر سمگل شدہ ڈیزل ذخیرہ کیاگیاتھا۔ ٹیم نے ڈیزل قبضہ میں لے لیا جسکی مالیت ایک کروڑ80لاکھ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
روپے بتائی جاتی ہے۔ مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
برآمد