رواں سال پولیس نے اندھے قتل کی 7وارداتیں ٹریس کیں، سی پی او
ملتان (وقائع نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان حسن رضا خان نے کہا ہے کہ رواں سال میں سرقہ بالجبر معہ قتل کے کل 09واقعات رونما ہوئے۔ زیادہ تر وارداتوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان رب نواز تلہ، ایس پی احمد نواز، ایس پی سٹی جاوید خان، ایس پی(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
کینٹ معاذ ظفر اور ایس پی صدر محمد نعیم بھی موجود تھے سی پی او ملتان نے کہا کہ سال2019میں ہونے والی ایک خانیوال روڈ راجہ پور ہارڈ ویئرشاپ کی واردات جس میں ملزمان نے بے دردی سے دکاندار کو وقوعہ کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کیا جو بعد میں جاں بحق ہو گیا یہ واردات پولیس کے لیے ایک چیلنج تھی۔ان تمام 10وارداتوں میں ملزمان نامعلوم تھے جوکہ بعدواردات موقع سے فرار ہوگئے۔ ملتان پولیس نے 08 سرقہ بالجبر معہ قتل کی وارداتیں ٹریس کر لی ہیں۔ ان وارداتوں میں ملوث گناہ گار ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ، آلات قتل (اسلحہ ناجائز) بھی برآمدکیاجاچکا ہے۔ علاوہ ازیں 07 بلائنڈ مرڈر(اندھا قتل) کی وارداتیں بھی ٹریس کی جاچکی ہیں چند روز قبل تھانہ پاک گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان واردات کی نیت سے نادیہ بی بی کے گھر داخل ہوئے اورمزاحمت پرمقتولہ نادیہ بی بی کوقتل کرکے موبائل فون، نقدی اور زیورات چھین کرفرار ہو گئے اس واردات میں ملوث گل شیر ، عابد اور لعل کو گرفتار کرکے برآمدگی مال مسروقہ:موٹرسائیکل،20,000روپے برآمد کر لئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان واردات کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر رشید احمدکو فائرنگ کرکے قتل کردیا اس واردات کے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہیان میں خورشید لنگڑا اور غلام عباس شامل ہیں چند روز قبل تھانہ صدرملتان نامعلوم ملزمان واردات کی نیت سے سکندری نالہ کے قریب ایک دکان پرآئے اور مزاحمت پرفائرنگ کرکے الطاف حسین کوقتل کرکے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے ملزمان محمد احسان عرف ثانی۔عرفان ڈھڈیاور علی حسین کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔پولیس نے قاسم بیلا میں ڈکیتی کے دوران نعمان صفدر، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں مقبول احمد، تھانہ گلگشت پولیس کے علاقے میں مٹھائی کی دکان پر حافظ ابوبکر، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں محمد عارف اورقادر پور راں پولیس کے علاقے میں کمسن بچی مناہل فاطمہ کے ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کیا جا چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سات اندھے قتل کا سراغ لگا کر ان کے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے شہر کے اندر وارداتوں کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ان کی تعیناتی کے دوران پتنگ بازی سے متعدد افراد زخمی ہوئے جس پر انہوں نے پتنگ فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
سی پی او