جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے نماز ِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردمؤثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کو کورونا ایس اوپیز کی پابندی کیلئے مساجد کمیٹیوں اور انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ڈی آئی جی آپریشنز اشفا ق خان کی ہدایت پرشہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی کئے گئے جن میں ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سیکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -