حکومتی حکمت عملی سے کاروبار زندگی جلد معمول پر آگیا، عبدالعلیم خان 

  حکومتی حکمت عملی سے کاروبار زندگی جلد معمول پر آگیا، عبدالعلیم خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کاروبار زندگی بحال ہونے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی موثر حکمت عملی کے باعث ملک میں کاربار زندگی جلد معمول پر آگیا ہے  اُن کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی کامیابی کا اعتراف ملکی ہی نہیں عالمی سطح پر بھی کیا گیا ہے اور بین الاقوامی ادارے وزیرا عظم عمران خان کی دور اندیشانہ پالیسیوں کے معترف دکھائی دیتے ہیں۔عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
کہ کاروباری سرگرمیاں معمول پر آنے سے ملکی معیشت کا پہیہ تیز ہوگا اور عام آدمی کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دوبارہ خطرے سے بچنے کے لئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،ایس او پیز، حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور سماجی فاصلے سمیت اُن تمام شرائط کی پابندی کریں جو کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا کی وبا کے دوران پاکستان میں حالات کہیں بہتر رہے بالخصوص عید الضحیٰ پر لاک ڈاؤن کی پالیسی کارگر ثابت ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی  سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے بالخصوص محکمہ صحت کے حکام،ڈاکٹرز و نرسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی خدمات کو شاندارالفاظ میں لائق تحسین قرار دیا۔
عبدالعلیم خان