وین میں آگ لگنے سے مسافر زخمی، گھرمیں آتشزدگی سے سامان جل کر راکھ
لاہور (کر ائم رپو رٹر) رائے ونڈ روڈ پر واقع چنار باغ ہاؤسنگ سکیم کے قریب مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وین میں سوار بعض مسافر معمولی زخمی ہو گئے، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے دوسرے واقعہ میں ہنجروال کے علاقے میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی کے نتیجے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے ملتان روڈ پر گھر میں آگ میں آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔