مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجی پر اسرار طور پر گولی لگنے سے ہلاک
سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی پر اسرار طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع رسائی میں واقع ایک فوجی کیمپ میں 32سالہ بھارتی فوجی کو گولی لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تمام فوجی کیمپ میں سو رہے تھے کہ اچانک انہیں گولی چلنے کی آواز آئی اُٹھ کر دیکھا تو انکا ایک سا تھی خون میں لت پت پڑا تھا ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہلاک ہوگیا واقعہ کی تحقیقات کی شروع کر دی گئی ہیں۔