مغوی بچوں کی بازیابی کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کومہلت 

مغوی بچوں کی بازیابی کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کومہلت 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سے اغواء ہونے والے مختلف بچوں کی بازیابی کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کومہلت دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی،بچوں کے اغواء کے حوالے سے دائر 3مختلف درخواستوں کی سماعت (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

کے موقع پرایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے عدالتی حکم پر پیش ہوکربتایا کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں تینوں بچوں کو بازیاب کروالیا گیاہے۔ اقبال ٹاؤن کی ماہم بی بی کو بازیاب کروانے کے لئے اقدامات جاری ہیں،علی رضوی نامی لڑکے کی بازیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں،مغویوں کو بازیاب کروانے کے لیے مہلت دی جائے،عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو مغویوں کی بازیابی کے لئے 19اگست تک مہلت دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مغوی بچے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -