امام بار گاہوں کے لائسنسداروں کی سی پی او  سے میٹنگ، مسائل سے آگاہ،تجاویز پیش کیں 

      امام بار گاہوں کے لائسنسداروں کی سی پی او  سے میٹنگ، مسائل سے ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان شہر،شجاع آباد اور جلال پور پیروالہ کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں نے سی پی او ملتان کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے، مجالس و ماتمی جلوسوں کے دوران مسائل کے فوری (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

مسائل کے حل کے سلسلے میں لائسنسداروں کی شناخت کے لئے خصوصی لائسنسدار شناخت کارڈ جاری کرنے، ملتان ضلع میں پابندی کے حامل علماء و زاکرین کی لسٹ جاری کرنے، 20سال سے زائد عرصہ تک روایتی ماتمی جلوسوں کو کتابچہ کی شکل دینے، حساس مقامات پر پولیس نفری و لیڈیز اہلکار تعینات کرنے، شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کو یقینی بنانے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے تحریری درخواستیں بھی دے دیں جس پر سی پی او ملتان حسن رضا خان نے مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کرادی اور مجالس و ماتمی جلوسوں کو ایس او پیز کے تحت نکالنے کی ہدایت کردی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ربنواز تلہ، میڈم شبانہ بھی موجود تھے گذشتہ روز پولیس لائن آفس میں ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں سید طالب حسین پرواز،مخدوم سید صدرالدین گیلانی، مخدوم سید حسن رضا مشہدی،مخدوم سید چن چراغ شاہ مشہدی، مخدوم سید مشاہد عباس شمسی، الفت رضا حیدری، ملک شجر عباس کھوکھر، مخدوم سید ظہور حسین شمسی، حاجی خضر عباس جعفری، اللہ وسایا خان، سلیم رضا، مختیارحسین کانجو،نذر حسین مغل، پروفیسر سید تنویر السبطین، شاہ زیب بلوچ، رضا اشترمشہدی، سید علی اصغر رضوی، سید کوثر علی شاہ، سید تصدق حسین، غلام عباس جعفری،ناصر حسین بلوچ، سجاد حسین نمبردار، عامر رضا جعفری، صفدر حسین جعفری، فضل عباس، رانا شہباز، سید حسن عباس رضوی، سید محمد عباس شمسی، سید جعفر حسین، سید علی حیدر بخاری، سید زین نقوی، سید ظفر زیدی، شاہ زیب حسن، سید اعجاز حسین، سیدجواد شاہ، جمیل عباس، انجینئر سخاوت حسین، سید امتیاز حسین شاہ، اصغر علی ہاشمی، سید احمد رضا گردیزی، سید نعیم عباس، سید شاہد عباس، ناصر حسین نوناری، سید صابر حسین شاہ، نسیم بی بی،سید عون شمسی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر الحاج شفقت حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز نے بتایا کہ قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں کو درپیش مسائل کے حل کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔

میٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -