محفوظ ٹرین آپریشن،ڈیرہ میں  ریلوے ٹریک پرسلیپر تبدیلی کا عمل تیز

  محفوظ ٹرین آپریشن،ڈیرہ میں  ریلوے ٹریک پرسلیپر تبدیلی کا عمل تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نمائندہ خصوصی)محفوظ ٹرین آپریشن کے لئے ڈویڑنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل کی ہدایات پر  ڈیرہ غازی خان میں ریلوے ٹریک پر مرمت کا کام (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
جاری،سلیپر تبدیلی کا عمل جاری،سخت گرمی کے باوجود کام کرنے والے ملازمین کی ستائش تفصیل کے مطابق ڈویڑنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل کی سخت ہدایات پر محفوظ ٹرین آپریشن کو یقنی بنانے کیلئے ڈیرہ غازی خان سیکشن میں ریلوے ٹریک پر پی ڈبلیو آئی کی  سربراہی میں کام مسلسل جاری ہے اس دوران ڈیرہ غازی خان سیکشن  ریلوے ٹریک پر گینگ مین   سلیپر تبدیل کررہے ہیں،جبکہ سخت گرمی میں ریل کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے کام کرنے والے ملازمین کی ستائش کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل کا کہنا تھا کہ یہ ملازمین اپنا خون پسینا ایک کر کے ریل کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے جو تگ و دو کر رہے ہیں یہ مثال آپ ہیں،ریل کے سفر کو محفوظ ترین بنانے کے لئے افسران اور ملازمین کو یکجا ہو کر کام کرنا ہو گا.
آپریشن