بارڈرملٹری پولیس کی کا رروائی، لاکھوں  مالیتی 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی گئیں 

  بارڈرملٹری پولیس کی کا رروائی، لاکھوں  مالیتی 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر)کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی قیادت میں بلوچستان (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

پنجاب بارڈر ایریا پر بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی،بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ نے کمانڈنٹ حمزہ سالک کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری نے تین قیمتی لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑ لیا۔دو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بلوچستان سے اسلام آباد اور ایک کو لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی تینوں قیمتی نان کسٹم گاڑیوں کو تھانہ بواٹہ بند کر دیا ہے۔بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ محمد حمزہ سالک کہنا ہے کہ سمگللر ملکی معیشت کی تباہی کا سبب بنتے ہیں کسی کو بھی ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جوقانون کی خلاف ورزی کا موجب بنے تمام چیک پوسٹ پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

گاڑیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -