ہیڈریگولیٹری کی تکمیل گیم چینجرمنصوبہ ہے:شہاب الدین خان
لیہ(نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا ہے کہ ہیڈریگولیٹری کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔ہیڈریگولیٹری کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑقیمتی زرعی اراضی کو سیلابی پانی سے محفوظ بنایاجاسکے گا۔ انہوں نے یہ بات لالہ کریک پر ہیڈریگولیٹری کے معائنہ کے موقع پر کہی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑبھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیڈریگولیٹری کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا ان علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہوجاتی تھی بلکہ یہاں کی (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
قیمتی املاک،سرکاری عمارات،رہنے والے لوگوں کے مکانات،فصلات کو بھی شدید نقصان پہنچتا تھا تاہم اب ہیڈریگولیٹر ی کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑقیمتی اراضی کو محفوظ بنایاجاسکے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس منصوبے میں آنے والی زمین کی قیمت کی ادائیگی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو مارکیٹ ویلیوکیمطابق قیمت کا تعین کرے گی جس پر زمین مالکان کو ادائیگی کی جائے گی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑنے کہا کہ ہیڈریگولیٹری کی تکمیل سیلاب زدہ علاقوں کے مکینوں کے لیے ایک گیم چینجرمنصوبہ ہے جو ان کی زرعی معیشت کا دھارا بدل دے گا۔اس موقع پر حفاظتی لنک بند 1250فٹ مکمل کرلینے بارے،فنڈز کے اجراء،فنڈز کے استعمال ودیگر امور بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار شہاب الدین خان سیہڑنے ہیڈریگولیٹری پر کام کی رفتارکاجائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلدازجلد باقی کام کو مکمل کیاجائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنیاز احمدمغل، ایکسین انہار محمدنواز بھٹی ودیگر متعلقہ حکام موجود تھے