چوری، ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم 

    چوری، ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقائع نگار)  ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے ناگ شاہ عزیز رسول سے دو مسلح ڈاکو نے موٹرسائیکل سمیت نقدی و موبائل مالیت55ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے موضع ٹھٹھہ حق نواز سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر رسیوں سے باندھ کر موبائلز و سامان مالیت2لاکھ10ہزار لیگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے کلمہ چوک محمد حسان کی موٹرسائیکل، ضلع کچہری سے عبدالغفور کی جیب سے موبائل، تھانہ قطب پور کے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
 علاقے موضع عالمگیر حقنواز کیگھر سے نقدی و سونا مالیت95ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے گردیزی مارکیٹ ہوسٹل سے عمر نعیم ودیگر افراد کے 22موبائل، دیوان باغ سے شاہ زیب کیگھر سے قیمتی طوطے مالیت3لاکھ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے گلشن مہر ندیم عباس کے زیر تعمیر مکان سے سامان مالیت95ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے پل پریڑاں والی اسد علی کے کارخانہ سے پرندے و کبوتر مالیت90ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے فریدہ ا?باد اخلاق احمد کیگھر سے نقدی و سونا مالیت6لاکھ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد رمضان کی موٹرسائیکل، تھانہ صدر کے علاقے پل گھلوں عامر رضا ودیگر افراد کے 11موبائل، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے شاہ خرم محمد صابر کی موٹرسائیکل، کڑی جمنداں زوہیب خان کیگھر سے پرس جس میں ڈالر و نقدی مالیت99ہزار، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے ثوہان کی موٹرسائیکل، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے لوہا مارکیٹ جنید ودیگر افراد کے چار موبائل، تھانہ قادر پور راں کے علاقے کوثر مائی کیگھر سے ملزم گلزار وغیرہ سونا و نقدی مالیت4لاکھ51ہزار،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے عابد حسین کیگھر سے تین بکرے مالیت80ہزار جبکہ محمد تنویر کیگھر سے جانور مالیت1لاکھ 20ہزار چوری ہوگئے۔
محروم