پاک پی ڈبلیو ڈی آفس بہاولپور منتقل ملتان میں نئی عمارت ملازمین کی راہ تکتی رہ گئی
ملتان (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزرا کے حکم پر ملتان سے پاک پی ڈبلیو (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
ڈی سرکل آفس بہاولپور شفٹ کردیا گیا ہے، کروڑوں کی لاگت سے تیار نئی عمارت ملازمین کی راہ تکتی رہ گئی۔ حکومتی ایم این ایز کے حکم پر پاک پی ڈبلیو ڈی سرکل آ فس ملتان جو کہ 1990ء سے ملتان میں کام کر رہا ہے جس کے تحت 4 ڈویڑنل دفاتر ساہیوال، ڈیرہ غازیخان، بہاولپور کو ایک نوٹفکیشن کے ذریعے بہاولپور شفٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ کی اپنی بلڈنگ کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکی ہے اور 20 اگست کو سرکل آفس ملتان کو تکمیل شدہ بلڈنگ میں شفٹ کرنے کا پروگرام تھا۔ سرکل آفس ملتان سے بہاولپور شفٹ کرنے سے موجودہ عمارت جو کہ کروڑوں روپے مالیت سے مکمل ہوئی ہے ویران ہونے کیساتھ ساتھ تباہ و برباد ہو جائے گی اور بہاولپور میں کرائے کی عمارت کی مد میں محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور ا?فس شفٹ کیساتھ ساتھ ملازمین کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں بھی کروڑوں روپے ادا کرنا پڑیں گے۔