سوشل میڈیا پراسلحہ کی  نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار

  سوشل میڈیا پراسلحہ کی  نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار

  

 ملتان (وقائع نگار)) پولیس تھانہ کوتوالی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم کو گرفتار(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 کر لیا ہے۔ملزم امیر حمزہ ولد محمد ارشاد قوم ڈوگر سکنہ دنیا پور ضلع لودھراں کو عید گاہ چوک ملتان سے گرفتار کیا ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی لہراتے ہوئے تصویر اپلوڈ کی تھی: ملزم سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ایس ایچ او پرانی کوتوالی نے سب انسپکٹر محمد فیصل غوری اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ملزم کے خلاف تھانہ پرانی کوتوالی میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے۔

نمائش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -