شدید گرمی،حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہری اذیت کاشکار

شدید گرمی،حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہری اذیت کاشکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)جتوئی جھگی والا اور سبائے والا فیڈرز پر تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ  شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند۔ لوگوں کا احتجاج بے اثر ثابت۔(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 تفصیل کے مطابق تحصیل جتوئی کے قصبات جھگی والا,جتوئی اور سبائے والا فیڈرز پر کئی کئی گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔  لوگ شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ مساجد میں نمازیوں کے وضو کیلیے پانی تک دستیاب نہیں۔ کاروباری طبقہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔ بجلی کی بندش کے باوجود بل ناقابل برداشت حد تک زیادہ آ رہے ہیں۔ بجلی کی طویل اور بغیر شیڈول بندش پر عوامی احتجاج بے اثر ثابت ہو گیا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کے علاؤہ واپڈا صارفین نے ایکسین میپکو علی پورچیف میپکو سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ