سیہون شریف اور نوری آباد میں 2ٹریفک حادثات، 8افراد جاں بحق، 3زخمی

سیہون شریف اور نوری آباد میں 2ٹریفک حادثات، 8افراد جاں بحق، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  سیہون شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) سیہون شریف اور نوری آباد میں دو حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، 3 افراد زخمی ہوئے۔انڈس ہائی وے روڈ پر دو کاروں میں آمنے سامنے تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں کراچی کے رہائشی عبدالغفور، غوث بخش، غلام مصطفی، سجاول کا رہائشی پولیس اہلکار احمد علی اور ایک نامعلوم شخص بھی شامل ہے۔دوسرا حادثہ نوری آباد کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی زندگی کی بازی ہار گئے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔