ڈسکہ، ڈکیتی چوری کی وارداتیں، میاں بیوی سمیت 6 افراد کو لوٹ لیا

ڈسکہ، ڈکیتی چوری کی وارداتیں، میاں بیوی سمیت 6 افراد کو لوٹ لیا

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈکیتی چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوؤں نے میاں بیوی سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق موضع بڈھا گورائیہ کا رہائشی مقامی صحافی سہیل انور جدران اپنی بیوی کے ہمراہ ڈسکہ سے خریداری کر کے گاؤں واپس جا رہے تھے جب وہ تھانہ صدر کے علاقہ ٹھٹھہ گورائیہ کے قریب پہنچے توموٹر سائیکل 125پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے نقدی25ہزار رو پے،موبائل فون اور شاپنگ کا سامان چھین کر فرار ہو گئے، رحم کالونی کا رہائشی حافظ محمد ساجد اپنی بیوی کے ہمراہ کار میں سوار اپنی سسرال رمضان ٹاؤن آرہا تھا جب وہ سٹیڈیم چوک کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر اس سے10ہزار رو پے نقدی،تقریبا 10تو لہ کے طلائی زیورات چھین کر لے گئے،کینال ریسٹ ہاؤس جامکے چیمہ کا رہائشی عمیر احمد موٹر سائیکل سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ موترہ اڈہ قبرستان کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر اس 65ہزار رو پے نقدی چھین لی۔

، ساہنے والی کا رہائشی محسن شہزاد موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ جب وہ کمال پور کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم م سلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر اس سے نقدی 12ہزار رو پے اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نسبت روڈ ڈسکہ کے رہائشی وقاص امین کی فیکٹری واقع نسبت روڈ سے اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور 15رو پے کے گیس ریگولیٹر چرا کر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے تھانہ سٹی اور تھانہ موترہ پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -