ہربنس پورہ کے علاقے میں تیز رفتار ی کے باعث کارنہر میں گر گئی

ہربنس پورہ کے علاقے میں تیز رفتار ی کے باعث کارنہر میں گر گئی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں تیز رفتار کارنہر میں گر گئی تاہم پولیس اور راہگیروں نے کار میں تینوں بچوں کو بحفاظت نہر سے نکال لیا تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ تاجپورہ میں کینال بینک روڈ پر تاجپورہ پل کے قریب کارنمبرDG219 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی جس میں موجود بچوں کی چیخوں کی آواز سن کر پولیس اور موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں بچوں کو بحفاظت نہر سے نکال لیا کار میں کمسن ڈرائیور علی کے دو چھوٹے بھائی عمر اور عثمان بھی سوار تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -