پنجاب پولیس نے حکومت سے محرم میں سیکیورٹی کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لئے

پنجاب پولیس نے حکومت سے محرم میں سیکیورٹی کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے محرم الحرام کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات موثر بنانے کیلئے پنجاب حکومت سے ہیلی کاپٹرز مانگ لئے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب کو پولیس کی جانب سے بھیجے گئے ایک مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ پنجاب بھر کے حساس علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی اور فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرز فراہم کیے جائیں۔
مراسلے کے مطابق پنجاب کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے لئے ایک ایک ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہے جس کا مقصد محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید :

علاقائی -