پولیس خدمت مراکز سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں، اشفاق خان

پولیس خدمت مراکز سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں، اشفاق خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خدشات موجود ہونے کے باوجود بھی لاہور پولیس جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہیں پولیس خدمت مراکز شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ڈی آئی جی آپریشنز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس کی کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ نے ماہِ جولائی کے دوران مجموعی طور پر2357کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے شہریوں کی جانب سے خدمت سینٹرڈی آئی جی آپریشنز آفس میں 434، گلبرگ1027،اقبال ٹاؤن403،گریٹر اقبال پارک209،ٹاؤن ہال 55،ارفع کریم ٹاور 75 اور نئے تعمیر ہونیوالے بحریہ ٹاؤن خدمت مرکز میں 96کریکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع کئے گئے ماہِ جولائی کے دوران شہریوں کی جانب سے موبائل خدمت مرکزمیں 58کریکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹ جمع کروائے گئے۔

مزید :

علاقائی -