35 سالہ خاتون نے گھریلو جھگڑے پر خود کشی کرلی

35 سالہ خاتون نے گھریلو جھگڑے پر خود کشی کرلی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں 35 سالہ خاتون نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں 35 سالہ خاتون نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی 35 سالہ عورت کی شناخت منتہا مدثر کے نام سے ہوئی منتہا مدثر کا اپنے خاوند مدثر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھاجس پر منتہا مدثر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپرس سے ٹکرا کر خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی ہو گئی جسے ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہدرہ منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مزید :

علاقائی -