قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سمیت 3 اشتہاری گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکوارڈ نے ناکہ شیرا کوٹ سے ملتان پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سمیت 3 اشتہاری گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق مجاہد اسکوارڈ پولیس نے شیرا کوٹ ناکے پر دوران چیکنگ 3اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق کیٹیگری اے قتل کا ملزم 2016 سے ملتان پولیس کو مطلوب تھاجعلی چیک و رقوم میں خورد برد کرنیوالے2 اشتہاری بھی گرفتار کئے جنہیں پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کرکے ڈی ایس پی مجاہد سکواڈ عرفان بٹ نے تینوں اشتہاریوں کو اپنی نگرانی تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا دونوں ملزمان جعلی چیک و فراڈ کے مقدمات میں 2017 سے راولپنڈی و گجرات پولیس کو مطلوب ہیں علاو ہ ازیں ملزمان کیخلاف تھانہ وارث خان راولپنڈی،گجرات و ملتان میں مقدمات درج ہیں ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ مجاہد سکواڈ داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔
پولیس اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔