کالے شیشے والی گاڑیوں، غیرنمونہ نمبر پلیٹ کیخلاف کارروائیاں جاری

کالے شیشے والی گاڑیوں، غیرنمونہ نمبر پلیٹ کیخلاف کارروائیاں جاری

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر کالے شیشے والی گاڑیوں، فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ وہیکلز کے خلاف کارروائی جاری ہے مہم کے دوران اب تک کالے شیشوں پر5611 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جا چکے ہیں، غیز نمونہ نمبر پلیٹس مہم میں 01 لاکھ 68 ہزار511 موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے یکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹ نہ لگانے پر 1لاکھ 42 ہزار 738 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار14 ہزار 817 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کی گئی ہیں جبکہ ٹوٹی نمبر پلیٹ لگانے پر3628 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر3047 وہیکلز کیخلاف کارروائی واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر2618 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 1663 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں جبکہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں،انہیں چالان نہیں کیا جارہا۔

مزید :

علاقائی -