ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن دوست محمد کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث111ملزمان گرفتار کر لیئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے قبضہ سے 2لاکھ 50ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 7 پسٹلز،01رائفل اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے31 ملزمان کے قبضہ سے 11کلو 430 گرام چرس اور882 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران48 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 01 لاکھ 97 ہزار روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب03اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیا گیا پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر17ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -