ہنجروال پولیس کی کارروائی، 3رکنی بینالاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

ہنجروال پولیس کی کارروائی، 3رکنی بینالاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس کی کارروائی 3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہنجروال انسپکٹر شیخ حما د اختر نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شاہد لیاقت اور شاہد جاوید کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی گاڑی، 6 موٹر سائیکلز،8 موبائل فونز 80 ہزار نقدی جدید آٹومیٹک اسلحہ، 2 رائفل،پسٹل اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کر لیا دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے لاہور، فیصل آباد، وہاری، پاکپتن اور بہاولنگر میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا پولیس کے مطابق ملزمان ایک ضلع میں واردات کرنے کے بعد دوسرے ضلع فرار ہو جاتے تھے ملزمان چوری، ڈکیتی اوردیگر سنگین وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

مزید :

علاقائی -