ساڑھے 9 لاکھ روپے کا کوئلہ خورد برد کرنے پر مقدمہ درج

ساڑھے 9 لاکھ روپے کا کوئلہ خورد برد کرنے پر مقدمہ درج

  

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)ساڑھے نو لاکھ روپے کا کوئلہ خورد برد کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج لاہورکا رہائشی ارشاد احمد کراچی سے مال لوڈ کرکے پنجاب کے مختلف اداروں اور فیکٹریوں کو سپلائی فراہم کرتا ہے اس کے ڈرائیوراقبال اور غلام شبیر کراچی سے کوئلہ برانڈ 050وزن 50ٹن مالیتی ساڑھے نو لاکھ سربمہر لوڈ کرکے جمبر روہی نالہ پر واقع مشہور پیپر مل لائے جہاں تھوڑا سا کوئلہ ان لوڈ کرنے پر ریت مٹی اور لوکل کوئلہ گاڑی سے نکلنا شروع ہوگیا جس پر فیکٹری لیبارٹری نے کوئلہ ناقص ہونے کی بابت رپورٹ دے دی تھی۔

۔کنٹریکٹر ارشاد احمد کے مطابق دونوں ڈرائیور راستے میں ملی بھگت سے ناقص کوئلہ لوڈ کرکے فیکٹری پہنچے جس کا مقصد اس کی کاروباری اور مالی ساکھ نقصان پہنچانا ہے۔پولیس تھانہ صدر نے دونوں افراد کے خلاف ارشاد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -