ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں

ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، پولیس سوفٹ وئیر ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کی مدد سے 1596 افراد کا کریمنل ریکارڈ سامنے آیاہے 130 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تفصیلات کے مطابق جولائی کے دوران 38 ہزار 216 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، مقدمات میں مطلوب ٹیمپرڈ 12 گاڑیاں پکڑی گئیں، ای پولیس پوسٹ پر 23 ہزار 322 موٹرسائیکلوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا، 130 موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کروائی گئیں اسی طرح ماہ جولائی میں ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 56 ہزار 314 اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے بتایاکہ ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر سے 1596 افراد کا کریمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور ای پولیس پوسٹ پر 40 اشتہاری ملزمان، 43 عدالتی مفرور اور 47 ٹارگٹڈ آفینڈر کو گرفتار کیا گیا کارروائی کے دوران چیکنگ 18 پسٹل، 01 کلاشنکوف، 01 رائفل اور 265 زندہ گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کے 07 داخلی و خارجی راستوں پر ای پولیس پوسٹیں قائم کیں گئیں ہیں،، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر سے ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت کی جاری ہے اور ای پولیس سوفٹ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ ٍنیوراوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو پر ای پولیس پوسٹ قائم کر دی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمیدکا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -