مریم نوازکوطلب کرنا سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف، مریم جاوید

مریم نوازکوطلب کرنا سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف، مریم جاوید

  

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمااورپاکستان مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم لاہور کی سیکرٹری اطلاعات مریم جاویدگنڈاپورنے نیب کی جانب سے مریم نواز کو طلب کرنے پر اپنے ایک جاری بیان میں کہاہے کہ مریم نواز کو طلب کرنا سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے،عمران خان کی حکومت میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، عمران خان اپنی حکومت کی ناکامی کو سیاسی انتقام کے پیچھے چھپانا چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہیں اسی لئے عمران خان مریم نواز شریف سے خوفزدہ ہیں،ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کرنے والا ملک آج بدحالی کا شکار ہے وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی اور حقیقی معنوں میں ملک ترقی کرے گااورعوام خوشحال ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -