گھر یلو جھگڑ ے پر خاوند نے بیوی کو گولی مار کر قتل کرڈالا

گھر یلو جھگڑ ے پر خاوند نے بیوی کو گولی مار کر قتل کرڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر طیش میں آ کر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے پی سی ایس آئی آر سٹاف کالونی میں اسد خان نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر اپنی بیوی 30 سالہ زنیرہ سہیل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زنیرہ سینے میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم اسد خان موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے واقعہ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی درخواست پر ان کے داماد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔

مزید :

علاقائی -