قبائلی ضلع مہمندمیں ضم شدہ اضلاع کے پہلے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام

قبائلی ضلع مہمندمیں ضم شدہ اضلاع کے پہلے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)قبائلی ضلع مہمندمیں ضم شدہ اضلاع کے پہلے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ باقاعدہ افتتاح کرینگے۔قبائلی ضلع مہمند میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع کیلئے ضلع مہمند سے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام عمل میں لایاجارہاہیں۔جو ضم شدہ اضلاع کا پہلا چائلڈ پروٹیکشن کورٹ ہو گا۔آج بروز ہفتہ8 اگست چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جناب وقار احمد سیٹھ غلنئی کا دورہ کرکے باقاعدہ افتتاح کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -