صوابی،کرنل شیر کلے میں بہنوئی نے بردارنسبتی کو قتل کردیا،دوسرا زخمی
صوابی(بیوروپورٹ) کرنل شیر خان کلے میں ناراض بیوی کو منانے کے دوران ہونے والے جر گے میں شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کر کے سالے کو قتل کر دیا جب کہ فائرنگ سے دوسرا سالہ شدید زخمی ہو گیا۔ کالوخان پولیس نے بروقت کارروائی کر کے دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ نیاز علی ولد علی اکبر سکنہ کرنل شیر کلے نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کی شادی افتخار کے ساتھ ہوئی تھی۔ پانچ ماہ سے ان کی بہن یعنی افتخار کی بیوی والدین کے گھر ناراض بیٹھی تھی گذشتہ روز افتخار اپنے بھائیوں نورشیر، حامد پسران اعظم خان کے ہمراہ آکر اپنی بیوی کو گھر لے جانے کے لئے آئے کہ اس دوران نور رحمن کے بیٹھک میں میرے اور بھائی کامران اور مالک بیٹھک نور رحمن کی موجودگی میں جرگہ جاری تھا کہ اس دوران امتیاز، نورشیر اور حامد پسران اعظم خان نے طیش میں آکر اپنے اپنے پستول نکال کر مجھ پر اور میرے بھائی کامران پر با ارادہ قتل فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا بھائی کامران گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جب کہ میں شدید زخمی ہو گیا۔کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے پر ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر منصف خان اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو حامد اور نورشیر ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے آلہ قتل پستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔