پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر جیو گرافی اور شماریات میں 4 مرد اسسٹنٹ پروفیسر تعینات

پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر جیو گرافی اور شماریات میں 4 مرد اسسٹنٹ پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر محکمہ اعلی تعلیم میں جیو گرافی اور شماریات کے مضامین میں چار مرد اسسٹنٹ پروفیسرز(بی پی ایس -18) کی تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق جیو گرافی کے مضمون میں محمد ابراہیم کو گورنمنٹ ڈگری کالج پلئی (ملاکنڈ) اور مراد علی خان کو گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو میں تعینات کیا گیا ہے اسی طرح شماریات کے مضمون میں سبحان اللہ کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ اور خان بہادر کو گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ سوات میں تعینات کر دیا گیا ہے ان امور کا اعلان محکمہ اعلی تعلیم، آرکائیوز حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا