پشاور پولیس کا قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ،5 گرفتار

پشاور پولیس کا قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ،5 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کے دوران تھانہ پھندو کی حدو د چشتی آباد میں قمار بازی میں مصروف 5افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار قماربازوں کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور آلات قماربازی برآمد کر لیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاے ایس پی گلبہار سلیم عباس کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پھندو کی حدود چشتی آباد میں قماربازی میں مصروف 5 ملزمان عبد الما لک عرف بچنگے ولد سیدا خان،بلال ولد شمشیر،حیات ولد محمد سعید،سبحان اللہ ولد عامر حسین اور سہیل ولدحاجی محمد ساکنا ن اخون آباد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 51 ہزارروپے اور آلات قمار بازی 5 عدد تاش بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے