عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات

عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹ ضم شدہ اضلاع،محکمہ ترقی و منصوبہ سازی مس شاہانہ خلیل (پی اے ایس، بی ایس- 18) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈائریکٹر اربن پالیسی یونٹ محکمہ ترقی و منصوبہ سازی اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر مس رافیہ قیوم (پی اے ایس، بی ایس - 18) کو تبدیل کر کے ان کی خدمات، شیڈول پوسٹ پر مزید تعیناتی کیلئے محکمہ ترقی و منصوبہ سازی کی صوابدید پر رکھی گئی. اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -