جنوبی وزیرستان تنگی بدین زئی میں لینڈ مائینز دھماکے سے ایک بچہ شدید زخمی
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان تنگی بدین زئی میں لینڈ مائینز دھماکے سے ایک بچہ شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ تنگی بدین زئی میں گزشتہ شام پہلے سے نصب شدہ لینڈ مائن بم کے اوپر پاوں آنے کے بعد بم دھماکہ پھٹ جانے کے نتیجے میں طاہر ولد شیخ ولی شدید زخمی ہوگیا بچے کو ابتدائی طبی امداد کیلئے مکین کے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان لدھا سب ڈویژن میں قابل ذکر سرکاری ہسپتال نہ ہونے کے باعث علاقے میں رونما ہونے والے حادثات سے متاثرہ افراد کو بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث قیمتی انسانی جانیں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔