تھانہ،مچھلی پکڑنے والا نوجوان بے رحم موجوں کی نذر

تھانہ،مچھلی پکڑنے والا نوجوان بے رحم موجوں کی نذر

  

تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ کے نوجوان سکندر کمراٹ میں سیر کے دوران مچھلی پکڑتے ہوئے خود دریا کے بے رحم موجوں کا شکا ر ہوگیا، دریا میں مچھلی پکڑتے ہوئے پاؤں پھسل گئی اور پھر خود کو سنھبل نہ سکا۔ نہ صرف دوستوں کی عید والی سیر بلکہ گھر والوں پر بھی عید بھاری گزری۔ واقعات کے مطابق تھانہ کے جواں سال رہائشی سکندر ولد نظام الدین (اینٹ والا) گزشتہ روز دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ عید کے دوران وادی کمراٹ کی سیر کو گئے تھے۔ دوستوں کے مطابق وہ دیگر دوست کھانا پکانے میں مشغول تھے اور وہ جال پر دریا ئے کمراٹ میں وہاں کی مشہور اور خوش ذائقہ مچھلی کے شکار میں مشغول تھے کہ اچانک ان کی پاؤں پھسل گئی اور خود کو سنھبل نہ سکے۔ عینی شاہدین کے مطابق مقامی لوگوں نے ایک گھنٹہ مسلسل کوششوں کے بعد تلاش کیا۔ دوستوں کے مطابق یہ ان کا تیسرا دن تھا اور ابھی کئی دن انہوں نے اور بھی گزارے تھے۔ جمعرات کے دن تین بجے واقعہ پیش آیا اور جمعہ کے دن گاؤں تھانہ،میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سکند ر کی اچانک اور حادثاتی موت سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ مرحوم شہاب موبائل والا کے بھائی جبکہ ویلج کونسلر افتخار الدین اور اسرار کے چچا زاد بھائی تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -