شیر گڑھ،کسان بورڈ کی صوبائی کونسل کا اجلاس آج طلب

شیر گڑھ،کسان بورڈ کی صوبائی کونسل کا اجلاس آج طلب

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)کسان بورڈ خیبر پختونخواہ کے صدر رضوان اللہ نے تمباکو کے کم قیمت اور کاشتکاروں کے دیگر مسائل پر غور و حوض کے لئے کسان بورڈ کے صوبائی کونسل کا اجلاس8اگست کو مردان میں طلب کیا ہے اجلاس میں کسان بورڈ ک پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی چدھڑ خصوصی طور پر شرکت کریں گے اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع سے چار چار عہدیدار شریک ہوں گے شیرگڑھ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کسان بورڈ کے صوبائی صدر رضوان اللہ نے کہاکہ ہمارے اضلاع صوابی،مردان،چارسدہ،بونیر اور مانسہرہ دنیا کا بہترین تمباکو پیدا کرتا ہے لیکن کاشتکاروں کو ان کا معقول معاوضہ نہیں ملتا دنیا کا یہ بہترین تمباکو خریدار کمپنیاں حکومتی ملی بھگت سے کاشتکاروں سے یہ تمباکو اونے پونے داموں خرید کر کاشتکاروں کا بری طرح استحصال کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ تمباکوں فصل اور دوسرے فصلوں پر اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جس سے تمباکو کے فی کلو پر اخراجات250روپے سے تجاوز کرچکا ہے لیکن کمپنیاں ابھی تک کاشتکاروں سے 203روپے فی کلو خریداری کر رہی ہے جو ظلم اور نا انصافی ہے جس سے کسانوں کو شدید معاشی نقصان ہو رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کاشتکاروں کو شدید معاشی نقصان سے بچانے کے لئے ایک مربوط،جامع اور کسان دوست زرعی پالیسی کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کاشتکاروں کو ان کا جائز حق دلانے کے لئے کسان بورڈ ایک مربوط لائحہ عمل اپنانے پر بھی غور کرے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -