ایس ایس پی آپریشن کا محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

ایس ایس پی آپریشن کا محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

  

پشاور(کرائم رپورٹر) محرم کے پر امن انعقاد کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت کی جائے گی، کسی بھی مسلہ کی صورت میں بروقت نشاندہی اور حل کی خاطر تمام اداروں کی جانب سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے پر امن انعقاد اور مختلف اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن قائم کرنے کی خاطر ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی سربراہی میں ملک محمد سعد شہید پولیس لائن میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ، واپڈا، ریسکیو سروس، محکمہ صحت،پی ڈی اے،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، سوئی نادرن گیس سمیت ٹاؤن ون، ٹاؤن ٹو، ٹاؤن تھری کے عہدیداران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر پشاور میں محرم الحرام کے دوران ہونے والے جلوس، مجالس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی سمیت دیگر سہولیات بروقت فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی،ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام اہم اداروں کے عہدیداروں سمیت مختلف مکاتب فکر،تاجر برادری اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں سے رابطے میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح امسال بھی پشاور پولیس محرم الحرام کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کیلئے اور محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور دیگر تقریبات کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب کے آخری مراحل میں ہے۔ایس ایس پی آپریشن منصور امان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک محمد سعد شہید پولیس لائن میں ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی سربراہی میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ایس پی کینٹ حسن جہانگیر،ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل، ایس پی رورل وقار احمد، ایس پی صدر عبدالسلام خالد، ایس پی ہیڈ کوارٹر زخان خیل خان،ایس پی سکیورٹی طاہر خان، محکمہ صحت کے ڈاکٹر محمد اسحاق،ر یسکیو 1122 کے سید عادل شاہ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے میاں شفیق الرحمان،پیسکو کے آصف جان مروت، پی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائر یکٹر میجر (ر) سید خالد شاہ، سوئی نادرن گیس کے سلمان سرور، ٹاون ون، ٹاؤن ٹو، ٹاؤن تھری اور ٹاؤن فور کے افسران بھی موجود تھے، خصوصی میٹنگ میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ پشاور پولیس کی اولین ترجیح محرم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے ماضی کی طرح تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کے راستوں کا از سر نو جائزہ لینے کے بعد جلوسوں اور مجالس کے لئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جامع سکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا جس سے جلوسوں اور گزرگاہوں کی مانیٹرنگ کرنے میں مدد ملے گی، میٹنگ کے دوران ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل جل کر کوشش کریں گے کہ محرم کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اورکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے واضح کیا کہ ماضی کی طرح امسال بھی پشاور پولیس محرم الحرام کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -