ٹانک،رکن صوبائی اسمبلی کے گھر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان

ٹانک،رکن صوبائی اسمبلی کے گھر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈیڈک چیرمین جنوبی وزیرستان پاکستان تحریک انصاف نصیر اللہ وزیر کے حلقے کے عوام نے انکے ساتھ کیے گئے واعدوں کو پورا نہ کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں خرد برد کرنے کے خلاف انکے گھر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے کے اعلان کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے یو وزیر کے اراکین نے آج ایم پی اے نصیراللہ وزیر کے گھر کے سامنے پنڈال لگانے کے جگہ کا جائزہ لیا۔یو وزیر دھرنے کے شرکاء ملک عبدالخالق وزیر،ملک نظام الدین،سابق کونسلر علی محمد اور سابق کونسلر محمد خان وزیر سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں احتجاجی کیمپ لگائینگے اور تب تک یہ دھرنا جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے واضح رہے اسے پہلے ڈیڈک چیرمین کے حلقے سے تعلق رکھنے والے محسود سلیمانخیل اقوام نے بھی انکے خلاف پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے کیے جس میں اس پر الزام عائید کیا گیا تھا کہ انھوں نے ترقیاتی منصوبوں کو فروخت کرکے ہمیں اپنے حق سے محروم رکھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -