کوارڈنیشن کو نسل ملاکنڈ اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی

کوارڈنیشن کو نسل ملاکنڈ اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے زیر اہتمام عظیم الشان ...

  

بٹ خیلہ (محمد عثمان یوسفزئی /بیوروچیف) تحفظ ختم نبوت ﷺ کے سلسلے میں ال گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کو نسل ملاکنڈ اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری ملازمین سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس تحفظ ختم نبوت ﷺ کے حوالہ سے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت پی ڈبلیو ڈی کے صوبائی صدر گل زمین خان، ایپکا ملاکنڈ کے ضلعی صدر پیر سلیم خان،کلاس فور ملازمین ملاکنڈ کے ضلعی صدر پیر سعید خان، جنرل سیکرٹری مکمل شاہ اور قوم اتمان خیل کے مرکزی یوتھ صدر سمیع الرحمان اتمان خیل کر رہے تھے۔ ریلی میں ایپکا کے جنرل سیکرٹری رخسار محمد، سیکرٹری اطلاعات علی محمد،میڈیا کوارڈنیٹر صاحب روا ن،فیض الوہاب،چیئرمین ارشد خان، کوارڈنیشن کونسل کے چیئرمین فقیر شاہ، کلاس فورملازمین کے جنرل سیکرٹری مکمل شاہ، نائب صدر جاوید خان، محکمہ ایریگیشن کے امجد خان سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔ اس موقع پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی صدر گل زمین خان، ایپکا ملاکنڈ کے صدر پیر سلیم خان اور کلاس فور ملازمین کے صدر پیر سعید خان سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ایک گہری سازش کے تحت آئے روز پیغمبر ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے دینی جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ پشاور کے غازی فیصل خالد نے گستاخ رسول ﷺ کو کیفر کردار تک پہنچا کر مسلمانوں کے جذبات کی حقیقی ترجمان کی ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ غازی فیصل خالد کو فی الفور رہا کرکے انہیں ہتھکڑیاں لگانے کی بجائے پھولوں کے ہار پہنائے جائیں اور ختم نبوت ﷺ کے لئے خصوصی عدالتو ں کا قیام عمل میں لایا جائے اور گستاخ رسولﷺ کو 24گھنٹوں کے اندر اندر سرعام پھانسی دینے کی قانون سازی کی جائے۔دریں آثناء سخاکوٹ پریس کلب میں میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر گل زمین خان نے کہا کہ ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ پر ہم جان و مال قربان کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن کسی کو اپنے پیغمبر ﷺ کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -