پبی،کم عمر،بغیر لائسنس اور بنا سلنسرموٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کاروائیاں

پبی،کم عمر،بغیر لائسنس اور بنا سلنسرموٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)نوشہرہ پولیس کی جانب سے عوامی شکایات پربغیر نمبر پلیٹ،کم عمر،بغیر لائسنس اور بنا سلنسرموٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائیاں۔ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کے لیے پلان پر علمدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔عوام کی جانب سے پولیس کی پذیرائی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر نوشہرہ پولیس نے 14اگست تک ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کم عمر ڈرائیورز،بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔بغیر نمبر پلیٹ،بغیر ڈرائیونگ لائسنس،کم عمر اور بنا سلنسرموٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف ضلع بھر میں بھر پور کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔سینکڑوں موٹر سائیکلوں کو تھانہ جات میں بند کیا گیا۔ڈرائیوران کو مکمل کاغذات،موٹر سائیکل سلنسر لاکر تھاے میں لگوانے کے بعد چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ گھر کے ذمہ دار فرد کو بلوا کر اُنکو اُنکی ذ مہ داری کا احساس دلایا گیا۔اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کیلئے دیان موت کا پروانہ دینے کے مترادف ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے کہا کہ بازاروں اور قومی شاہراہوں پربڑھتے ہوئے حادثات اور اُن میں قیمتی جانوں کے ضائع کو روکنے کے لئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پولیس قومی شاہراہوں پر عوام الناس کی رہنمائی اور حادثات کی روک تھام کے لیے دن رات اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہیں۔عوام کی طرف سے پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں پر خوشی کا بھر پور اظہار ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک بہترین اقدام قرار دیا