صوابی،منشیات سمگل کرنیوالے کے قبضہ سے 4958 گرام چرس برآمد

صوابی،منشیات سمگل کرنیوالے کے قبضہ سے 4958 گرام چرس برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور پولیس نے منشیات کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 4958گرام چرس برآمدکر لیا۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور شفیق احمد اپنے ٹیم اے ایس آئی مراد خان،انتخاب عالم،شکیل خان اور فضل آمین خان کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک سہولت کار سمیت چار مختلف نوعیت مقدمات میں مطلوب ملزمان کو دھرلیے جنکے قبضے سے 4 عدد پستول,اور دیگر آتش گیر بارودی مواد برآمد کیے۔امن و امان کی خاطر سخت ناکہ بندیاں کے دوران 23 عدد غیر رجسٹریشن موٹرسائیکل تحویل میں لیکر ویریفیکشن جاری ہیں۔جبکہ 15 عدد گاڑیوں سے کالے پیپر اُتارے گئے دریں اثناء ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد کو حفیہ اطلاع ملی کہ صوابی جہانگیرہ روڈ پر بڑی مقدار میں چرس سمگل ہو رہے ہے۔اطلاع کو مصدقہ جانکر ناکہ بندی کر رکھی اس دوران ایک موٹرسائیکل از قسم زیمکو کو بعرض چیکنگ روک کر ملزم انور علی سکنہ لاہور محلہ طاوس خانی پیدل چل کر لنگڑا تھا۔جبکہ انکے موٹرسائیکل کے حفیہ خانوں سے پانچ عدد پیکٹ یعنی 4958گرام چرس برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر مزید تفتیش جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -