ملاکنڈ کے تمام یوسیز میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، فضل حکیم

ملاکنڈ کے تمام یوسیز میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، فضل حکیم

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈک سوات و ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام یونین کونسلوں میں سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مقامی ملوں میں تیار کردہ آٹا 860 روپے پر تمام بازاروں میں دستیاب بنایا جائے اور آٹے کی فراہمی کیلئے جو پوائنٹس بنائے جائے اس پر بینرز آویزاں کرکے نرخنامہ لکھا جائے تاکہ عوام کو معیاری آٹا سرکاری نرخ پر فراہم ہو سکے، میں خود بازاروں کا معائنہ کروں گا اگر سرکاری نرخ پر آٹا فراہم نہیں کیا گیا تو حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر اور دیگر حکام کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے تمام فلور ملزکو وافر مقدار میں گندم فراہم کیا گیا ہے وہ 860 روپے پر 20کلو گرام آٹے کا تھیلا دینے کے پابند ہیں، لہذا ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً سوات کے تمام بازاروں میں اس کیلئے پوائنٹس مقرر کئے جائیں اور وہاں پر بینرز آویزاں کرکے ان پر سرکاری نرخنامہ لکھا جائے تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا مل سکے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمے اور اہلکاروں کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور میں بذات خود تمام بازاروں کا دورہ کرونگا اور مقرر کردہ پوائنٹس کا معائنہ کرونگا انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -