ہری پور،ڈینگی وائرس خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ

ہری پور،ڈینگی وائرس خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کو ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات، گھرو ں،سرکاری عمارتوں، مساجد، امام بارگاہوں اور گلی کوچوں وغیرہ میں کھلی ٹینکیوں،بر تنو ں،اور ٹائر وں وغیرہ میں پا نی ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جو ایک ماہ تک برقرار رہے گی اس بارے میں با قاعدہ حکم نا مہ ڈپٹی کمشنر ہر ی پور کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں اس پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی سزا کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -