صوابی،10 سالہ بچی کو قتل کرنیوالا ڈرامائی انداز میں گرفتار

صوابی،10 سالہ بچی کو قتل کرنیوالا ڈرامائی انداز میں گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) کلابٹ(ٹوپی) پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران دس سالہ بچی کو بے درد ی سے قتل کرنے والا 35سال سے پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 8نومبر 1985کو پولیس نے موضع کوٹھا میں دس بارہ سالہ بچی نزاکت کی بوری بند لاش بر آمد کی تھی جسے بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو بوری میں بند کر کے پھینک دی گئی تھی۔ جو کہ انتہائی سڑ چکی تھی اور ہڈیاں بوسیدہ ہو چکی۔تاہم لاش ایکسپرٹس کو بھیجوا کر معلوم ہوا کہ لاش مونث کمسن بچی کی ہے جس پر مدعی ماموں محمد زاہد کی نشاندہی پر ملزم شمس العارفین پر ایف آئی آر درج کی تھی۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لانے کی خاطر ڈی ایس پی ٹوپی کی قیادت میں انچارج پولیس چوکی کلابٹ فضل ربی خان، ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر ایوب خان کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 35 سالوں سے اشتہاری شمس لعارفین سکنہ کوٹھا ملزم اشتہاری کو گرفتار کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -