جنگلات میں اضافے کیلئے تاریخ ساز منصوبے شروع کئے،اشتیاق ارمڑ

جنگلات میں اضافے کیلئے تاریخ ساز منصوبے شروع کئے،اشتیاق ارمڑ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے میں جنگلات کے اضافے اور تحفظ کیلئے تاریخ ساز منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم میں تین کروڑ پچاس لاکھ پودے اگائے جائینگے۔یہا ں سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلے ہی وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر بلین ٹری ایفارسٹیشن منصوبہ شروع کیا ہے۔ جسکی عالمی سطح پر بھی بہت پذیرائی ہوئی۔ جس پر 27ارب روپے خرچ ہور رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کورونا، ڈینگی ود یگر مسائل کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کا بھی سامنا ہے جس سے بہت زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ لہذا ان مسائل کے تدارک کیلئے صفائی ستھرائی اور شجرکاری ہی ایک موٗثر حکمت عملی ہے۔ موجودہ حکومت مون سون شجرکاری مہم کے پیشں نظر عوامی شرکت و تعاون سے نہایت تندہی سے عمل پیرا ہے۔لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم شجر کاری ہی کے ذریعے آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رواں مون سون شجرکاری مہم میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں اور وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس مہم کو کامیاب بنائیں کیونکہ یہ ہمارا دینی اور قومی؎ فریضہ بھی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -