مردان، تاجروں کا لاک ڈاؤن کے دوران 5 ارب کا نقصان ہوا،کلیم اللہ

مردان، تاجروں کا لاک ڈاؤن کے دوران 5 ارب کا نقصان ہوا،کلیم اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کلیم اللہ امجد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ضلع مردان کے تاجروں اورصنعتکاروں کو 5ارب سے زیادہ نقصان ہواہے حکومت نقصانات کے ازالے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں وہ مردان پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ایوان صنعت وتجارت کے صدر نے کہاکہ مردان ملک کا اہم ضلع ہے اوریہاں سے ٹیکس کی مد میں خزانے کو اربوں روپے جمع کئے جاتے ہیں تاہم کورونا وباء اورلاک ڈاؤن کے باعث یہاں کے تاجر برداری اور صنعتکار بری طرح متاثرہوچکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق پانچ ارب تک نقصان ہواہے کلیم اللہ امجد ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت ٹریڈ اور انڈسٹری سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اوران کے نقصانات کے ازالے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے انہوں نے کہاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران مردان چیمبر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں چیمبر بلڈنگ میں لفٹ نصب کیاگیا جبکہ ذاتی وسائل بروئے کارلاکر مسجد کی تعمیر بھی مکمل کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ پریس اور تاجربرادر ی کا چولی دامن کا ساتھ ہے مردان کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار اداکیاہے۔مرکزی تنظیم تاجرا ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے بھی خطاب کیا اور صحافی برادری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا قبل ازیں پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف او رجنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل نے چیمبر کے صدر کا استقبال کیا اوران کا شکریہ اداکیا۔