نجی تعلیمی ادارے ہر صورت 15اگست کو کھولیں گے

نجی تعلیمی ادارے ہر صورت 15اگست کو کھولیں گے

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) 15 اگست کو پرائیویٹ سکولز ہر حال میں کھول دیا جائیگا، مزاحمت کا بھرپور جواب دی جائیگی۔پاکستان میں 5 کروڑ نونہالان قوم 5 ماہ سے تعلیم سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ہوپ کے صوبائی صدر عقیل رزاق نے ایجوکیٹر سکول شبقدر میں پرائیویٹ سکولز کے مالکان و پرنسپل سے اپنی خطاب میں کہی پروقار تقریب جو کہ سید اعظیم شاہ کے صدرات میں ہوا۔ضلع چارسدہ شبقدر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی تقریب سے ہپ کے آف پرائیویٹ ایجوکیشن ہوپ کے صوبائی نائب صدر معراج خالد، ضلعی صدر انجینئر وارث خان، ضلعی جنرل سیکرٹری آفتاب احمد اور محمد عمران خان،تحصیل شبقدر کے صدر اورنگ زیب خان، جنرل سیکریٹری محمد عمران، سرپرست اعلی الحاج رحم داد خان، انجینئر محمد پرویز خان،ضلعی نائب صدر خالد کمال، صوبائی رہنماء ارسلان خان، ملک اعجاز خان اور باسط سلیم نے تقاریر کی۔ عقیل رزاق خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت پرائیویٹ سیکٹر میں میں 20 لاکھ ساٹھ ہزار سکول میں 250 ملین سے زائد طلباء وطالبات زیور تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 15 لاکھ سے زائد اساتذہ اور 5 لاکھ دیگر سٹاف اسی سکولوں میں میں نونہالان قوم کی تعمیر کر رہے ہیں 80 فیصد سکول عمارت کرایہ پر ہے عملے کی تنخواہ نہ ہونے کی وجہ سے اب تک 630 سکولز فارغ ہو چکے ہیں سکولز بندش کی وجہ سے پرائیویٹ سکولز سے وابستہ لاکھوں افراد کے کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں جبکہ ڈھائی کروڑ بچوں کی تعلیم ادھورا رہا انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا تعلیمی لحاظ سے پسماندہ صوبہ ہے دہشت گردی سے متاثر صوبہ پہلے سے تعلیمی پسماندگی کا شکار ہیں ہمارے لئے یہ المیہ ہے کہ صوبہ کے 5 سال سے 9 سال تک کے 26 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں پرائیویٹ سکولز ادھاے سے زائد طلباء وطالبات کا تعلیمی بوجھ برداشت کررہا ہے جو کہ حکومت کا بوجھ ہلکا کر رہا ہے حالیہ بحران کیوجہ سے ہر ماہ میں ایک کھرب روپے کا خسارہ برداشت کررہا ہے انھوں نے کہا کہ نونہالان قوم و معماران کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے 15 اگست سے صوبہ بھر کے سکول ایس او پیز کے تخت کھول دینگے اگر حکومت، انتظامیہ نے مداخلت کی تو بھرپور مزاحمت کرینگے ہمیں متحد ھوکر مقابلہ کرنا ہوگا یہ ہمارے بقا کا مسئلہ ہے۔ہوپ تحصیل شبقدر کے صدر اورنگ زیب خان نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوپ کے صوبائی قائیدین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -