تحصیل درگئی کے عوام کا 3بجلی گھروں کی موجودگی کے باوجودلوڈ شیڈنگ کیخلاف مطاہرہ
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) تحصیل درگئی میں تین بجلی گھروں کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج ور بلنگ اور بجلی کی ٹریفنگ کیخلاف ملاکنڈ شاہرہ پر زبردست احتجاج اور دھرنا ملاکنڈ شاہر ہ کو کئی گھنٹوں تک بند کرکے مظاہر ہ کیا۔مظاہرین کا واپڈا درگئی اور منتحب نمائندوں کے خلاف سخت نعرہ بازی۔مظاہرے کی قیادت الحدمت فاوندیشن کے ضلعی صدر سہیل خٹک، جماعت اسلامی تحصیل صدر فضل وہاب کررہے تھے۔ڈپٹی کمشنر ملا کنڈ ریحان گل خٹک ایکسس درگئی اسسٹنٹ کمشنر درگئی مھب اللہ یوسفزئی کی اے اے سی وحید اللہ صوبیدار میجر ملاکنڈلیویز فورس فرید اللہ خان کی یقین دہانی پر مظاہر ین روڈ کھول دی کہ تحصیل درگئی میں کم وولٹیج اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم ہوگئی،مظاہرین پرامن منتشرہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل درگئی میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم وولتیج وربلنگ کئی دیہاتوں کے لوگ واپڈا درگئی کیخلاف ایک زبردست احتجاج کرکے ملاکنڈ شاہر ہ سخاکوٹ جہازنوں ڈاگ میں دھرنا دیا،اور مالاکنڈ شاہرہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی۔مظاہرے کی قیادت قیادت الحدمت فاوندیشن کے ضلعی صدر سہیل خٹک، جماعت اسلامی تحصیل صدر فضل وہاب کررہے تھے۔مظاہر ین نے واپڈا اور منتحب نمائندوں کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔مظاہرے سے جماعت اسلامی کے تحصیل امیر مولانا جمال الدین، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر مفتی کفایت اللہ،عوامی نیشنل پارٹی جنرل سیکرٹری ارشاد خان مہمند،پاکستان مسلم ن کے رہنما حاجی یار محمد خان جمعیت علماء اسلا م ضلعی جنر ل سیکرٹری۔عبدالشید قاضی۔سہیل خان عبدالوہاب،پاکستان پیپلیز پارٹی کے رہنما یونس خان،،محمد امین اور دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین بجلی گھروں کے باوجود علا قہ صبح وشام تاریکی میں ڈوبہ ہوتا ہے بجلی کی بندش سے اور شدید گرمی کے باعث بچوں بوڑھوں گرمی سے مر ررہے ہیں،نہ گھروں اور نہ مسجدوں میں پانی نہیں،ایک روپیہ کی حساب سے فی یونٹ بنتا ہے اور ہم پر اٹھا را روپے کی حساب سے فروخت ہورہی ہیں، منتحب نمائندوں نے ہم سے ملاکنڈتحصیل درگئی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی عذاب سے چھٹکارا کا وعدے کی مگر ملاکنڈ کے عوام مزید مشکلات میں مبتلہ کردیا گیا اور واپڈا درگئی نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو دو دن سخاکوٹ میں مکمل طور ہڑتال ہوگی۔